عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

05-28-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر کے مطابق چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ پروسیسنگ سنٹر کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔