نشتر کالونی: ڈولفن اہلکاروں نے بکرا چوری کی واردات ناکام بنا دی

05-28-2024

(ویب ڈیسک)نشتر کالونی میں ڈولفن اہلکاروں نے بکرا چوری کی واردات کو ناکام بنا دیا، موقع پر اطلاع ملتے ہی ڈولفن نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا تنگ گلیوں میں فرار ہوگیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گن پوائنٹ پر شہری سے بکرا چھیننے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈولفن ٹیم کو بکرا چھیننے کی اطلاع 15 پر موصول ہوئی تھی ، ڈاکو بکرا چھین کر موٹر سائیکل پر لوڈ کرکے فرار ہو رہے تھے کہ ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے اٹاری بازار میں ڈاکو کو گرفتار کر لیا اور بکرا برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کردیا۔ ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ چور کا دوسرا ساتھی بکرا پھینک کر تنگ گلیوں میں فرار ہوگیا۔