یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

05-28-2024

(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ایک کلو گھی 18 روپے سستا کردیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق منگل 28 مئی سے ہوگا، سبسڈی والے گھی کی نئی قیمت 375 روپے فی کلو ہوگی جبکہ بغیر سبسڈی والے گھی کی فی کلو قیمت 445 روپے ہوگی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو اب گھی 375 روپے فی کلو اورعام صارفین کو 445 روپے فی کلو ملے گا۔ اس سے پہلے پچھلے مہینے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے سبسڈی والا گھی فی کلو 58 روپے مہنگا کیا تھا۔