سونا سستا ہوگیا

05-28-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 18 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہو کر 2339 ڈالر فی اونس ہے۔