انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں، رضوان کا صحافیوں سے مکالمہ

05-28-2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی صحافیوں سے بات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کارڈف میں پریکٹس سیشن کیلئے جاتے ہوئے محمد رضوان اپنے مداحوں کو سلام کا جواب دیتے اور ان سے ہاتھ ملاتے دکھائی دیئے جبکہ اس موقع پر صحافیوں سے مصافحہ کرتے انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں، جس پر مخاطب لوگ ہنس پڑے۔ رضوان نے برطانوی سرزمین پر آباد پاکستانی ٹیم کے مداحوں سے کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔