سی ٹی او کا شدید گرمی میں مختلف شاہراہوں کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ

05-28-2024

(ویب ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے شدید دھوپ اور گرمی میں مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا ، فلیٹیز ہوٹل اور پنجاب اسمبلی کے گردونواح میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شدید دھوپ اور گرمی میں مال روڈ  کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کی ڈیوٹی چیک کی اور ان کو بریفنگ دی۔ ایس پی سول لائنز،ڈی ایس پی مغلپورہ،ڈی ایس پی انارکلی،ڈی ایس پی کینٹ نے بریفنگ دی۔عمارہ اطہر  کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر عمارہ اطہر  کا کہنا تھا کہ تمام وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات، چھتریاں فراہم کردی گئی ہیں، شدید گرم موسم میں ٹریفک وارڈنز کےلئے فلاحی اقدامات کئے گئے ہیں۔