خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کو 'مرزا جٹ' میں ہیروئن لینے کا اعلان
05-28-2024
(لاہور نیوز) مشہور فلم و ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کر دیا۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم "مرزا جٹ" میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔ ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے ناں، ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوز میں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دیئے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے جبکہ خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو بھی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔