نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

05-28-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق  نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے بھی پارٹی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ نئے پارٹی صدر کے باضابطہ نام کا اعلان پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس کچھ دیر میں  مقامی ہوٹل میں ہو گا۔