مسلم لیگ ن تعلیمی میدان میں بھی ملک کومضبوط بنائے گی: رانا سکندر حیات

05-28-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والی مسلم لیگ ن تعلیمی میدان میں بھی ملک کومضبوط بنائے گی ۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا یوم تکبیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، تعلیم میں بھی ناقابل تسخیر بنائیں گے، پاکستان کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا مشن لے کر آئے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پاکستان کو تعلیم کی طاقت سے ہمکنار کرکے دنیا کا مقابلہ کریں گے، ایٹمی ترقی کے بعد تعلیمی لحاظ سے ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے۔ رانا سکندر حیات نے بتایا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایٹمی قوت بنایا، تعلیمی قوت بھی بنائیں گے۔