آج پاکستانی قوم کے نہ جھکنے اور چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا دن ہے: حمزہ شہباز

05-28-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے اور چیلنجز سے نبردآزمائی کے عزم کا دن ہے۔

یوم تکبیر پر  اپنے خصوصی پیغام میں لیگی نائب صدر حمز شہباز کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے وقار کی سربلندی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے، نواز شریف کی قیادت میں قوم نے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی حمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے  اس نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو یہ شرف بخشا کہ وہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنائے، قوم آج اپنی جوہری صلاحیت کے لئے ان تمام افراد کی ممنون ہے جنہوں نے اس میں کسی بھی موقع اور حیثیت میں اپنا کردار ادا کیا۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ  اللہ کی مدد اور عوام کی تائید سے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو دوبارہ سے ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن مملکت خداداد کو معاشی قوت بھی بنا کر دم لے گی۔