نیند کیلئے استعمال کئے جانے والے سپلیمنٹس کا فائدہ ہے یا نقصان؟ماہرین کی تفصیلی تحقیق سامنے آگئی

05-27-2024

(وی ڈیسک)ماہرین کی جانب سے نیند کیلئے استعمال کئے جانے والے سپلیمنٹس کے فائدےاور نقصان سے تفصیلی تحقیق جاری کردی گئی ۔

ماہرین کا اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پاس ان ادویات کی فہرست ہے جو بے خوابی کے لیے منظور شدہ ہیں لیکن یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ان میں سے بہت سی ادویات ضمنی اثرات کی حامل ہیں، جن میں اگلے روز چڑچڑاپن،نیند میں چلنا، الجھن، چکر آنا،دوا لینے کی عادت پڑجانا باجود اس کے کہ وہ طویل مدتی استعمال کے لیے نہیں ہوتیں، جیسے اثرات شامل ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ لہٰذا جو بھی بےخوابی کیلئے ادویات استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے اسے سب سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔کچھ لوگ سونے کے لیے اینٹی ہسٹامائن لیتے ہیں۔ اینٹی ہسٹامائنز اگر زیادہ مقدار میں لی جائیں یا دوسری ادویات اور الکوحل کے ساتھ ملائی جائیں تو خطرناک مقدار میں لی جانے والی خوراک بن سکتی ہیں۔ ڈاکٹر لیانا وین نے مزید بتایا کہ اسی طرح کا معاملہ میلاٹونن کا ہے جو نیند کا ایک ہارمون ہے۔ میلاٹونن سپلیمنٹس قدرتی ہارمون کا لیب میں تیار کردہ ورژن ہوتا ہے۔ اس بات کے اگرچہ کچھ شواہد موجود ہیں کہ میلاٹونن سپلیمنٹس بے خوابی میں مدد کر سکتے ہیں لیکن مختلف تحقیقات مخلوط نتائج سامنے آئے ہیں کہ آیا یہ سپلیمنٹس ان لوگوں کے لیے مفید ہیں یا نہیں جن کو بےخوابی کی دائمی پریشانی ہے۔