اداکارہ مومل خالد نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا
05-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر انڈسٹری چھوڑ دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا اورتمام نئی پوسٹس میں حجاب بھی لیتی نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کی ایک انسٹا پوسٹ جس میں انہیں حجاب لیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کے کمنٹس میں صارف نے سوال کیا کہ ’کیا دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟‘ جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔ 26 سالہ اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 میں جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خودغرض‘ سے کیا تھا، 2015 میں اداکارہ مومل خالد کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔