ڈیفنس میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالی سابقہ اداکارہ زینب جمیل کا شوہر کی عدم گرفتاری کا شکوہ

05-27-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہےکہ4 دن گزرگئے تمام ثبوت اور بیان دے چکی ہوں لیکن پولیس نے حملے میں ملوث شوہر کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں حملے میں زخمی ہونے والی زینب جمیل کو حملے سے چند روز قبل بذریعہ بےنامی خط قتل کی دھمکی بھی ملی تھی، خط میں مبینہ طور پر خاتون پر اس کے شوہرکی جانب سے حملے کا ذکر ہے۔دوسری جانب زینب جمیل  نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روز ہوچکے، تمام ثبوت اور بیان دے چکی ہوں لیکن پولیس نے حملے میں ملوث شوہر کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا۔ مزید برآں پولیس نےزینب جمیل کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابقہ اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پر لاہور میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔