پنجاب کالج بوائز کیمپس 8 میں سمر فیسٹیول کا اہتمام

05-27-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کالج بوائز کیمپس 8 میں رنگا رنگ سمر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

معیاری تعلیم کا دوسرا نام پنجاب کالج غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے، پنجاب کالج بوائز کیمپس 8 میں سمر فیسٹیول منعقد ہوا جس میں پری فرسٹ ایئر کے طلبا نے سٹینڈ اپ کامیڈی، گلوکاری اور شعر و شاعری کے جوہر دکھائے۔ سمر فیسٹیول میں طلبا اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پنجاب کالج کے طلبا نے گلوکاری کے ذریعے اپنی سریلی آواز کا جادو بھی جگایا۔ پنجاب کالج کیمپس 8 کے پرنسپل ذوالفقار علی نے طلبہ کی پرفارمنس کو خوب سراہا اور کہا پنجاب کالج  باصلاحیت طلبا کو سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سٹوڈنٹس افیئر پنجاب کالجز حلیمہ سعدیہ نے خطاب میں کہا کہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ پری فرسٹ ایئر کے طلبا کا کہنا تھا پنجاب کالج کی پڑھائی شاندار ہے اور ٹیچرز بہت کوآپریٹو ہیں، پنجاب کالج ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ سمر فیسٹیول کے اختتام پر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔