چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارروائی، لاوارث چھوڑے گئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا
05-27-2024
(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے لاوارث چھوڑے گئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کی، گزشتہ روز گریٹر اقبال پارک میں ماں کی جانب سے لاوارث چھوڑے گئے 4 بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے گریٹر اقبال پارک میں ماں اپنے 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی تھی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن چاروں بچوں کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لئے گئے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا بچوں کے والدین کو تلاش کیا جائے گا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ان بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔