برائلر مرغی مزید مہنگی، 46 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا
05-27-2024
(لاہور نیوز) برائلر مرغی مزید مہنگی ہو گئی، برائلر گوشت کی قیمت میں 46 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 423 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 292 روپے فی کلو ہے۔ مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔