ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنا دی

05-27-2024

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن میں ڈولفن نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ دیکھا کہ 3 مسلح ڈاکو کار سوار شہری سے واردات کر رہے ہیں، ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ڈولفن ٹیم  نے موثر حکمت عملی کے تحت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا لیکن انکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، 38500 روپے نقدی، 3 موبائلز برآمد کر لئے گئے، گرفتار ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں جن کو چوکی ایل بلاک کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔