آئی پی پی میں شامل ہی نہیں ہوا تردید کیا کروں؟ فواد چودھری

05-27-2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہی نہیں ہوا تردید کیا کروں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوا، روف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، خواجہ سراؤں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہیں، انہوں نے حکومتیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریح گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے، پیمرا نوٹیفکیشن اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں۔