صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر کے خلاف بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

05-27-2024

(لاہور نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور چوہدری اصغر گجر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چوہدری اصغر گجر کیخلاف بغیر اجازت ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف محمد خان مدنی بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمہ مستی گیٹ تھانہ میں درج کیا گیا، 15 افراد پر بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ متن کے مطابق مظاہرین نے بغیر اجازت کے ریلی نکالی، مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور کنسٹیبل کی وردی پھاڑی، اصغر گجر اور محمد مدنی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔