سوئی ناردرن کی کارروائی، گیس چور پکڑے گئے

05-27-2024

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن لاہور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے گیس چوروں کو دھر لیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن حکام نے خفیہ اطلاع پر شاہ کمال روڈ کمبوہ کالونی میں چھاپہ مارا اور مشکوک جگہ پر کھدائی کروا کے چیک کیا تو ایک انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن میں سوراخ کر کے ڈائریکٹ بائی پاس لگا کر لاکھوں کی گیس چوری کی جارہی تھی۔ حکام نے بتایا ہے کہ بائی پاس سے ریسٹورنٹ اور تندور میں گیس استعمال کی جارہی تھی، گیس کی مین پائپ لائن میں نقب لگانے سے ماہانہ 8 سے 10 لاکھ روپے کی گیس چوری ہو رہی تھی۔