ڈریپ کی 2 ہفتوں میں مقامی و درآمدہ ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت

05-27-2024

(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو دو ہفتوں میں مقامی اور درآمدہ ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ  ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ دوسری جانب فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں، ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے مزید کہا ہے کہ ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔