کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی

05-27-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 295 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 868 پوائنٹس اضافے کیساتھ 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔