گریٹر اقبال پارک کے قریب ماں 4 کمسن بچوں کو سڑک پر چھوڑ گئی
05-27-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گریٹر اقبال پارک کے قریب ماں 4 کمسن بچوں کو سڑک پر چھوڑ گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچوں میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ اور بیٹے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے، بچے لاوارث سڑک پر پڑے رہے، مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کے مطابق بچوں نے لوگوں کو اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے، بچوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے والدہ کی تلاش شروع کردی ہے۔