کیا آپ جانتے ہیں تربوز کے چھلکوں میں کیا فوائد پوشیدہ ہیں؟جانئے

05-26-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے تربوز کے چھلکوں میں پوشیدہ فوائد سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی ۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناتھا کہ تربوز کے چھلکوں میںcitrulline نامی امینو ایسڈ ہوتا ہے جو مسلز کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اس امینو ایسڈ سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور مسلز تک آکسیجن کی فراہمی بہتر ہوتی ہے جس سے ورزش کے دوران جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ ہائی بلڈ پریشر سے پریشان ہیں تو تربوز کے چھلکوں کو استعمال کر کے دیکھیں۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ تربوز کے گلابی حصے سے بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے مگر چھلکوں میں موجود citrulline اس حوالے سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ تربوز کے چھلکوں سے خون کی شریانیں بھی کشادہ ہوتی ہیں جس سے بھی بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔یہ چھلکے ورم کش ہوتے ہیں اور اس سے مختلف اعضا کو ورم سے بچانے میں مدد ملتی ہےتربوز کے چھلکے متعدد وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔ان اینٹی آکسائیڈنٹس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ہمارا جسم متعدد امراض سے لڑنے کے قابل ہو جاتا ہے۔