انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے لب کشائی کردی

05-26-2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فخر زمان 2 سے 3 اوورز اور بیٹنگ کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

تفصیلات کےمطابق کپتان بابر اعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹنگ ایسی نہیں کرسکے جس کی وجہ سے میچ جیت سکتے تھے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ایک چھوٹی پارٹنر شپ لگی لیکن اس کے بعد آنے والے بیٹر بہتر نا کرسکے، اگر مڈل آرڈرمیں سے کوئی 40 سے 50 رنز کرتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں وہ ٹیم کے لیے اچھا ہے، اگر میں اور فخر 2 ،3  اوورز تک مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔