ٹی 20 ورلڈکپ، سومیہ خان بھی میدان میں آگئیں ،گلوکارہ نےقومی ٹیم کیلئے گانا تیار کرلیا

05-26-2024

(ویب ڈیسک) گلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے گانا تیار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سومیہ خان کے گانے کی لانچنگ تقریب 29 مئی کو ہوگی،گانے  کے لیرکس، کمپوزر عمران انیس، ڈائریکٹر نوید چوہدری، ارینج اور ماسٹر تابش تافو اور تافو اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔گلوکار ہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے تیار کردہ گانا  ’’جیتیں گے جیتیں گے ورلڈ کپ ہم جیتیں گے‘‘ جوش و ولولے سے بھرپور ہے جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور جیت کی لگن میں معاون ثابت ہوگا۔ سومیہ خان نے کہا کہ ہمیشہ منفرد میوزک پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے گانا 29 مئی کو سومیہ خان کے آفیشل چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔ لانچنگ تقریب پلاک نزد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔