والی بال سیریز: آسٹریلین والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

05-26-2024

(لاہورنیوز) پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں شرکت کیلئے آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی۔

رپورٹ کےمطابق آسٹریلین ٹیم تین میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا، آسٹریلین ٹیم کی قیادت نحیمیا موٹے کر رہے ہیں جبکہ قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کرینگے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28مئی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا دوسرا میچ 29مئی، تیسرا 30مئی کو کھیلا جائیگا۔