پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز کی بچوں سے ملاقات، تجربات شیئر کئے

05-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز نے سمرسیٹ کاؤنٹی گراؤنڈ ٹاؤنٹن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

رپورٹ کےمطابق تقریب میں 10 سے 12 سال کی عمر کی لڑکیاں اور لڑکے  کھلاڑی بھی شریک ہوئے، پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔پاکستانی کرکٹرز میں ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، عائشہ ظفر اور صدف شمس شامل تھیں، انگلینڈ کی کرکٹرز ٹیم سے بومونٹ اور لارین فائلر موجود تھیں۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج  کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ون انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔