برطانوی قومی ترانے کی ریکارڈنگ: پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا گلوکارہ کو تعریفی خط موصول

05-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ (اوپرا سٹار) سائرہ پیٹر کو کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے بعد برطانوی قومی ترانے کی ریکارڈنگ پر بکنگھم پیلس کی جانب سے خصوصی تعریفی خط موصول ہوا ہے۔

سوپرانو ووکل رینج میں پیش کی جانے والی ریکارڈنگ حاصل کرنے کے بعد کنگ چارلس نے سائرہ کے نام ایک خط بھیجا ہے جس میں ان کی عوامی خدمات کے لئے نیک خواہشات اور خلوص دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ خط میں کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا کا دستخط شدہ فوٹو کارڈ بھی شامل ہے، ہیسٹنگز ٹاؤن ہال (ایسٹ سوسیکس) میں برطانوی حکومت کے دفاتر کی درخواست پر تیار کی گئی یہ ریکارڈنگ پورے خطے میں سرکاری تقریبات بشمول شہری تقریبات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سائرہ پیٹر نے 2018 میں  گوڈ سیو دی کوئین برطانوی حکومت کی درخواست پر ریکارڈ کرانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ پاکستان اور ایشیا کی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں، اس ریکارڈنگ کے نتیجے میں مرحوم ملکہ کی طرف سے بھی ذاتی طور پر شکریہ کا خط سامنے آیا ہے۔ سائرہ پیٹر پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ، دنیا کی پہلی اوپرا گلوکارہ اور برطانوی قومی ترانہ ریکارڈ کرانے والی پہلی ایشیائی خاتون ہیں، سائرہ پیٹر عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مزید اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔