لیگی قائد میاں نوازشریف کا آئندہ ماہ ملک گیر دوروں کا فیصلہ
05-26-2024
(لاہور نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آئندہ ماہ ملک گیر دورے کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائد میاں نوازشریف پہلے مرحلے میں کراچی جائیں گے، نوازشریف آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیم کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا منصب سونپنے کیلئے کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔