اداکار طلعت حسین کی نمازجناہ کب اور کہاں ادا ہوگی؟ مرحوم کی بیٹی نے پیغام جاری کردیا

05-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے والد کی نماز جنازہ کی تفصیلات شیئر کردیں۔

رپورٹ کے مطابق تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم والد طلعت حسین کی یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ طلعت حسین کی نمازِ جنازہ آج شام عصر کی نماز کے بعد 5 بجکر 30 منٹ پر کراچی کے علاقے خیابانِ اتحاد کی عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اداکار کی صاحبزادی نے یہ بھی بتایا کہ طلعت حسین کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سنیما میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والے لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔