گلشن راوی: مبینہ نشے کی حالت میں سب انسپکٹر کی فائرنگ، راہ گیر زخمی

05-26-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن راوی میں پولیس سب انسپکٹر کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں  سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں فرحان نامی شہری کو زدوکوب کیا اور تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کردی، فائرنگ سے فرحان تو محفوظ رہا تاہم گولی راہگیر حارث کو جا لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان حارث کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شہری فرحان کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت سب انسپکٹر کیخلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم تاحال فرار ہے۔ پولیس کے مطابق شیراکوٹ میں تعینات سب انسپکٹر فیاض نے پہلے شہری فرحان پر گاڑی چڑھائی تھی۔