نوال سعید کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں کے مداح دلدادہ

05-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح فریفتہ ہو گئے۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں نوال سعید نے شیفون کا سفید جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس پر سفید رنگ کی ہی دلکش کڑھائی ہوئی ہے، اس موقع پر وہ گھر کے لان میں موجود کھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر میں ہلکا میک اپ اور کھلی زلفوں کے ساتھ نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگاتے ہوئے مداحوں کے دلوں کو گھائل کر رہی ہیں۔ نوال کی ان تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاد ی جبکہ اداکارہ کے مداح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کی خوبصورتی کی کھل کر تعریف کررہے ہیں۔