یاسمین راشد کی حالت سنبھل گئی ، سروسز ہسپتال سے جیل منتقل

05-26-2024

(لاہور نیوز)پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی حالت سنبھل گئی، انہیں سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو اینٹی بائیوٹک کورس مکمل ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ، ڈاکٹر یاسمین کو معدے اور ڈی ہائیڈریشن کے مسائل تھے، سابق صوبائی وزیر کی رپورٹس بہتر آئیں۔ میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما گزشتہ روز سے جیل جانے کے لیے بضد تھیں، ہسپتال سے ڈسچارج کے بعد یاسمین راشد کو جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے تین روز قبل ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئیں اور انہیں ایمبولینس میں جیل سے سروسز ہسپتال علاج کیلئے لایا گیا تھا۔