مجھ پر قاتلانہ حملہ شوہر نے کرایا، سابق اداکارہ زینب جمیل کا الزام

05-26-2024

(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں زینب جمیل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے شوہر نے کرایا کیونکہ  میرا شوہر 2 ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا۔ انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔ زینب جمیل کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میری مدد کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔