دو جعلی امیدوار انٹر پارٹ ٹو کا پیپر دیتے ہوئے پکڑے گئے

05-26-2024

(ویب ڈیسک) انٹر پارٹ ٹو کے انگریزی کے پرچے میں دو جعلی امیدوار پیپر دیتے ہوئے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں جعلی امیدوار گورنمنٹ ہائی سکول ہیر بیدیاں روڈ میں انگریزی کا پیپر دے رہے تھے۔ پروفیسر اعجاز احمد نے امتحانی مرکز کے وزٹ کے دوران جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھ پکڑا۔ زاہد میاں نے کہا کہ ایک امیدوار 10 ہزار روپے کے عوض دوسرے  کی جگہ پیپر دے رہا تھا جبکہ دوسرا امیدوار بیماردوست کی جگہ پیپر دے رہا تھا۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ دونوں جعلی امیدواروں پر ایف آئی آر درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔