پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں کی واردات ، 2 کروڑ لوٹ کر فرار

05-26-2024

(ویب ڈیسک) پولیس یونیفارم میں ڈاکوؤں کی گھر میں واردات ، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان لیکر فرار ہوگئے، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے۔

لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس وردی میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔ ڈاکو گھر سے 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گھڑیاں و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے، ڈاکو آدھا گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو کروڑ سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لے گئے ، کارسوار چار ڈاکو شہری محمد اشفاق کے گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے بچوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند کر کے اسلحہ تان لیا اور پھر گھر سے قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔