سبزیوں کے نرخ میں ٹھہراؤ، انڈے سستے، برائلر گوشت کی قیمت برقرار

05-26-2024

(لاہور نیوز) سبزیوں کے نرخوں میں ٹھہراؤ آنے لگا، انڈے مزید سستے ہوگئے، برائلر گوشت کے نرخ میں تبدیلی نہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  پیاز کا سرکاری نرخ دو روپے کمی سے 83 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں پیاز بدستور 90 سے 100روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 40 روپے کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں 50 سے 60 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔  آلو کا نرخ بھی بدستور 75 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 90 روپے کلو تک آلو فروخت ہو رہے ہیں۔ لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 565 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں لیموں 250 روپے پاؤ اور 800 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ لہسن اور ادرک 700 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔ پھول گوبھی 80 سے 90 اور بند گوبھی 50 روپے کلو ہے۔  برائلر گوشت کا نرخ آج بھی 377 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے۔ فارمی انڈے 14 روپے فی درجن سستے ہو گئے، فارمی انڈے کا نرخ 237 روپے فی درجن مقرر ہے۔