الٹراپراسیسڈ غذاکھانے سے موٹاپے کے علاوہ اور کونسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے؟جانئے

05-25-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں صرف موٹاپے کا ہی نہیں بلکہ فالج اور ڈیمینشیا سے متعلقہ یاد داشت یا سوچنے کے مسائل کا خطرہ بھی رکھتی ہیں۔

تحقیق میں محققین نے 30 ہزار سے زائد 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کا انتخاب کیا اور ان سے ان کے کھانے یا پینے کے متعلق سوالنامے پُر کروائے۔تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا بغیر پروسیس کی گئی یا معمولی سی پروسیس کی گئی غذاؤں (جیسے کہ سبزیاں، پھل اور بیف یا چکن کے چھوٹے ٹکڑے) کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت میں 10 فی صد اضافہ ذہنی مسائل کے خطرات میں 16 فی صد اضافے کے ساتھ تعلق رکھتا ہے جبکہ فالج کے خطرات میں آٹھ فی صد اضافہ دیکھا گیا۔الٹرا پروسیسڈ غذائیں عموماً فیکٹریوں میں بنی ہوئی غذائیں ہوتی ہیں جو بھرپور مقدار میں مٹھاس، چکنائی اور نمک رکھتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے ذائقے اور کھپت کے دورانیے کو بڑھانے کے لیے بڑی مقدار میں اجزاء ملائے جاتے ہیں۔