اگر کوئی مرد مجھے گندی نظرسے دیکھے گا تو،،،،، فیصل قریشی نے ہم جنس پرست مردوں کو خبردار کردیا

05-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی ہم جنس پرست مردوں سے متعلق کھل کر بول پڑے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ مردوں نے میرے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر مجھے بہت ہنسی آئی تھی لیکن پھر میں نے اُنہیں بلاک کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ  میں کسی بھی مرد کو بھائی سمجھ کر گلے لگا سکتا ہوں، بھائی ہونے کے رشتے سے گال پر بوسہ بھی دے سکتا ہوں لیکن اگر وہی مرد مجھے گندی نظر سے دیکھے گا تو میں وہیں اُس کے منہ پر تھپڑ مار دوں گا۔ فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور ہمارے مذہب اسلام میں ہم جنس پرستی حرام ہے، ہم اسلام کو سائیڈلائن نہیں کرسکتے ہیں اور میرے لیے تو یہ سمجھنا بہت مشکل ہے کہ ہم مسلمان ہوکر ہم جنس پرستی جیسے حرام کام کو معمولی بات کیوں کہتے ہیں؟