اداکارہ کبریٰ خان کو دبئی نے گولڈن ویزے سے نواز دیا

05-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

رپورٹ کےمطابق کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں گولڈن ویزا حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شکرگزار ہوں۔کبریٰ خان نے مزید کہا کہ اس عمل کو میرے لیے اس قدر ہموار بنانے میں محمد معظم قریشی نے بہت مدد کی، یہ آپ کے بغیر ناممکن تھا۔ واضح رہے کہ دبئی کا ’گولڈن ویزا‘ اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کو دس برس تک دبئی میں مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات ملتی ہیں۔