احمد شہزاد ٹی 20 ورلڈ کپاسکواڈ میں عثمان خان کی سلیکشن پر بول اٹھے
05-25-2024
(ویب ڈیسک) اوپنر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کی ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں سلیکشن پر سوال اٹھادیا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف انٹرنیشنل کیریئر میں مایوس کن آغاز کے بعد عثمان خان کو آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں موقع نہیں دیا گیا تھا،تاہم انہیں میگا ایونٹ کیلئے اسکواڈ حصہ بنانے پر احمد شہزاد نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکشن کا عمل پرفارمنس کے بجائے خواہشات یا ہمدردی کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا عثمان خان کو کس پرفارمنس کی بنیاد پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا؟ واضح رہے کہ 5 سال سے قومی ٹیم میں کم بیک کی خواہش رکھنے والے احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔