دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج

05-25-2024

(لاہور نیوز) دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار شہزادہ ذیشان نے مدثر چودھری اور غلام مجتبیٰ چودھری ایڈووکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ، جس میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے، آئین کے مطابق کوئی قانون اسلامی اصولوں کیخلاف نہیں بن سکتا، آئین کے مطابق خلاف اسلام قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے مطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔