فواد چودھری کی مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
05-25-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 27 مئی کو سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کے لئے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔