دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

05-25-2024

(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جوز بٹلرر نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 51 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے، ول جیکس 37 اور جونی بیرسٹو 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیئے جانے والے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، فخر زمان نے 45 اور بابر اعظم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 23 اور عماد وسیم نے 22 رنز بنائے۔