شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون زینب کا الزام

05-25-2024

(لاہور نیوز) ڈیفنس میں سیلون مالک زینب جمیل پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا۔

 سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی، شوہر گزشتہ دو ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا، میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی، مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا۔ زینب جمیل نے کہا ہسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہوں، دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے۔