پنجاب حکومت کے وعدے کے باوجود بیکری آئٹمز سستی نہ ہو سکیں
05-25-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت وعدہ کرکے بھی بیکری آئٹمز سستی نہ کر سکی۔
بیکری آئٹمز رس، باقرخانی، بسکٹ اور کیک سمیت دیگر آئٹمز کی قیمت جُوں کی تُوں ہیں، رس کا پیکٹ 230 سے 350 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، باقر خانی 1200 سے 1400 روپے کلو، بسکٹ 1200 روپے کلو بِک رہے ہیں، مختلف اقسام کی ڈبل روٹی 110 سے 210 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ بیکری مالک نے کہا کہ حکومت نے میدے کی بوری کی قیمت تو کم کی لیکن گیس، بجلی اور دوسری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ خریداروں کا کہنا ہے حکومتی وعدوں کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، حکومت آٹے اور میدے کی قیمت کم ہونے پر بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم کرنے کیلئے بھی اقدام کرے۔