گلگت: جشن بہاراں پولو فیسٹیول اختتام پذیر، این ایل آئی ٹیم فاتح
05-25-2024
(لاہور نیوز) جشن بہاراں پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ، فائنل میچ میں این ایل آئی ٹیم نے کپ اپنے نام کر لیا۔
گلگت این ایل آئی ٹیم نے گلگت بلتستان سکاؤٹس کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔ پولو فیسٹیول کے اختتامی کھیل کو دیکھنے کےلیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جشن بہاراں فیسٹیول کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔