ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ ، اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا
05-25-2024
(ویب ڈیسک ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا، ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔
نیشنل ہائی ویز، ایم ون ،ایم تھری، ایم فور،ایم فائیو اورحویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیاہے۔ دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے۔ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دیا گیا ۔ ایم ون پر ویگن کا ٹول ٹیکس 400 سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے۔ 13 سے 14 سیٹ کوسٹر کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا ہے۔ بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ دو اور تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایم فائیو پر ملتان سے سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا۔