میں ٹھیک ہوں: ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے جیل جانے پر بضد
05-25-2024
(لاہور نیوز) سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے پر بضد ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد لاہورکے سروسز ہسپتال میں تیسرے روز بھی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں، جیل میرا گھر ہے میرا ہسپتال میں دل نہیں لگ رہا، رہنما پی ٹی آئی بیڈ سے اتر کر کرسی پر بیٹھ گئیں اور جیل جانے کے لئے بضد ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے اینٹی بائیوٹک کورس پورا کرنے کے لئے مزید 2 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر کمزوری ہے، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔ رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتال میں اہل خانہ اور نواسی سے ملاقات بھی کی۔